کانگریس سربراہ کھڑگے آج کشمیر کا دورہ کریں گے

0
0

اننت ناگ میں جلسہ عام سے کریں گے تبادلہ خیال

لازوال ڈیسک
سری نگر// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے آج کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں اور اننت ناگ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

https://inc.in/
واضح رہے کھڑگے صبح ایک خصوصی طیارے کے ذریعے سری نگر پہنچیں گے اور صبح 11 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اننت ناگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ موصوف وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ سری نگر واپس آئیں گے اور بعد میں 3.30 بجے ہوٹل للت، سری نگر میں ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال کریں گے۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ انکا پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کرنے اور شام کو دہلی واپس آنے کا بھی امکان ہے۔
اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج جموں و کشمیر امور بھرت سنگھ سولنکی اور جے کے پی سی سی صدر طارق حمید قرہ کے علاوہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جی اے میر اور پی سی سی کے سابق صدر اور دیگر سینئر لیڈران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا