کانگریس ترقی اورکام پر یقین رکھتی ہے : آزاد

0
0

کہااگر کانگریس اقتدار میں آئی تو جموں و کشمیر میں اسکول، کالج اور ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے
لازوال ڈیسک

کشتواڑراجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی، غلام نبی آزاد نے یہاں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع کشتواڑ کے بھونجوا اور چھاترو میں عوامی اجتماعات سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ترقی اور ترقی پسند کاموں میں یقین رکھتی ہے۔واضح رہے کانگریس لیڈر غلام نبی آزادنے اودھم پور،ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے ایم پی امیدوار وکرم آدتیہ سنگھ اور نائب صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی غلام محمد سروڑی کے ہمراہ حلقہ انتخاب اندروال کے بھونجوا اور چھاترو کا دورہ کیا ۔اس دوران آزاد نے کہا کہ کانگریس ترقی اور ترقیاتی کاموں میں یقین کرتی ہے اور اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آتی ہے، تو ہم ریاست میں مزید اسکول، اسپتال، کالجوں اور دیگر اداروں کی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر طبقہ کا بھی ایک اہم کردار ہے لیکن بدقسمتی سے بھاجپا نے 2014 سے اسے نظر انداز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا منشور گوجر طبقہ کی فلاح و بہبود کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو 12 ویں کلاس تک مفت تعلیم اور گوجر برادری کے لوگوں کو مفت طبی امداد فراہم کرے گی۔موصوف نے مزید کہا کہ پارٹی نئے سخت قانون بنائے گی تاکہ کٹھوعہ عصمت دری اور قتل جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چناب وادی کے لوگ اقتدار کی چابی اپنے پاس رکھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بیرونی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور انہیں تقسیم کرنے کے لئے بیرونی لوگوں کی طرف سے رچی جا رہی سازشوں کو ناکام کرنے میں متحد رہیں گے۔وہیں چناب وادی کے لوگوں سے ترقی کے عمل میں سرعت لانے کے لئے سمجھداری اور فیصلہ کن طور پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کرنے کے ساتھ آزاد نے زور دے کر کہا کہ اس علاقے سے اٹھنے والی متحد آواز ایک احترام کا باعث بنے گی ۔آزاد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چناب وادی کے لوگ سیاسی و اقتصادی بااختیار بنانے اور ترقی کے سفر کے لئے اتحاد اور طاقت ظاہر کریں گے کیونکہ یہ ایک اہم موڑ ہے۔چناب وادی کے لوگوں سے بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ یہ کانگریس جماعت ہے جس نے اس پسماندہ اور دور دراز علاقے کے لوگوں کو جمہوری نظام میں خود کے لئے جگہ بنانے کا موقع دیا ہے۔آزاد نے کہا کہ جبکہ ہم نے لوگوں کے آرام اور سہولت کے لئے چناب وادی میں نئے ضلع اور فیکٹریاں بنائی ہیں، اگلے دور میں میرا ایجنڈا ہے کہ ایک نئی اور تخلیقی حکومت کی تعمیر کریں گے،میں چناب وادی کے لوگوں کو با اختیار بنانے اور ترقی کا وعدہ کرتا ہوں، اگر وہ کانگریس پارٹی میں اعتماد کو دہراتے ہیںتو مستقبل میں ترقی کی رفتار میں سرعت لائی جائے گی ۔ 2002 سے چناب وادی کوترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ میںیہ نہیں کہتا کہ سب کچھ حاہوکیا گیا ہے، لیکن میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ کانگریس پارٹی نے ریاست کے اس علاقے کی ترقی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقتدار میں آئے تو چناب وادی کو ایک ماڈل خطہ میں تبدیل کیا جائے گاجہاں بہترین سڑکیں، بجلی منصوبہ جات، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، صحت کی سہولیات، تعلیمی اداروںکا قیام ، روزگار کے مواقع اور بھائی چارے پر زور دیا جائے گا ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس امیدوار وکرم آدتیہ سنگھ کو ووٹ دیں اور کانگریس کی حمایت کریں۔ اس موقع پرجی ایم سروڑی ، وکرم آدتیہ سنگھ، غلام قادر شیخ، سنتوش کمار، الطاف حسین ملک، بدیا لال شرما، علی محمد نائیک، سومناتھ، غلام محمد کوہلی و دیگر ان شامل تھے۔وہیں سیاسی کارکن اور سرپنچ شبیر احمد لون اور چھاترو مغلمیدان کے علاقہ جات سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی کارکنان نے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر وسابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی جہاں آزاد نے پارٹی میں شامل ہوئے تمام نئے لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، "پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوان لوک سبھا انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو کامیاب بنانے کیلئے آگے آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا