کہابی جے پی عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے وقف ہے
لازوال ڈیسک
پوکھران؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی انجینئرغلام علی کھٹانہ نے آج انڈین نیشنل کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے اس پر بدعنوانی، اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کو برقرار رکھنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کے وقار کو بڑھا رہی ہے۔کھٹانہ نے بی جے پی امیدوار مہنت پرتاپوری مہاراج کی حمایت میں پوکھران اسمبلی حلقہ میں پرجوش حامیوں کے بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا۔وہیں پارٹی کی بنیادی اقدار اور ہندوستان کے مستقبل کے وژن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی تین ٹریلین معیشت، میک ان انڈیا پہل، بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بھارت وشو گرو بنانے کا تصور کرتے ہیں۔کھٹانہ نے کہا کانگریس نے اپنے برسوں اقتدار کے دوران، بدعنوانی میں ملوث، اقربا پروری کو فروغ دیا، اور خاندانی حکمرانی کو دوام بخشا۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے نتائج نے ہماری عظیم قوم پر نقصان دہ اثر ڈالا۔کھٹانہ نے کانگریس کے دور میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی کئی مثالیں پیش کیں جن میں 2G، 3G، کوئلہ، کامن ویلتھ گیمز گھوٹالے شامل ہیں اور شفافیت، اچھی حکمرانی، اور جامع ترقی کے تئیں بی جے پی کے عزم کو اجاگر کیا۔ایم پی کھٹانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بی جے پی ایک پارٹی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے پوکھران کے باشندوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیں، یہ بتاتے ہوئے کہ یہ واحد پارٹی ہے جو ہندوستان کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کا آغاز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔