سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی اگلے سرکار بننے میں کانگریس ایک اہم رول ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے سامنے ایک بڑا چلینج ہے جس کا ہمیں مقابلہ کرنا ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘چنائو کا دور ہے یہاں بھی لوگوں میں بہت جوش و خروش ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سامنے بہت بڑا چلینج ہے جس کا مقابلہ کرنا ہے۔
مسٹر بھلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی واپسی کے لئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس اگلی سرکار بننے میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔
وقار رسول کو صدر کے عہدے سے فارغ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ پارٹی ہائی کمانڈ کا فیصلہ ہے’۔