منفی سوچ رکھنے والے لوگ کبھی بھی کامیابی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے : مفتی صفدر حسین مصباحی
ایم شفیع رضوی
گول رامبن // مرکز اہلسنت جامعہ اسلامیہ کنز الایمان گول میں ایک مجلس جشن تکمیل قران پاک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گیارہویں شریف کی مناسبت سے ختمات المعظمات درود و اذکار نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا اور بلخصوص ادارہ ہذا قران پاک کو حفظ مکمل کرنے پر ادارہ کے انتظامیہ کی طرف سے اور استاتذہ کی طرف سے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اس محفل کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس موقع پر حاضرین اور طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ دنیا ناکام لوگوں کے ساتھ ساتھ کامیاب لوگوں سے بھری پڑی ہیلیکن کامیابی صرف اسی کا مقدر بنتی ہے جو کبھی ہمت نہیں ہارتے کامیاب لوگوں میں ایک چیز مشترکہ ہوتی ہے کہ وہ کبھی منفی نہیں سوچتے منفی سوچ انسان کی صلاحیت کو کھا جاتی ہے کامیاب لوگوں کے پاس ایک ایسا پلان ہوتا ہے جس پر وہ دن رات محنت کرتے ہیں اور کامیاب ہوکر دیکھاتے ہیں کامیابی کے لئے مثبت سوچ کا ہونا لازمی ہے ۔
وہیںادارہ ہذا سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ میں حافظ محمد صدیق رضا ، حافظ محمد لیاقت رضا کو حفظ قرآن پاک مکمل کرنے پر انتظامیہ کمیٹی اور محبین نے گل پوشی کی اور تمام حاضرین نے مبارک باد پیش کی۔ وہیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ کنزالایمان گول کے پرنسپل علامہ مولانا مفتی سید صفدر حسین مصباحی نے علم اور اہل علم کے فضائل بیان کرتے ہوئے حافظ محمد صدیق رضا اور حافظ محمد لیاقت رضا اور دیگر طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کی اور تمام ذمہ داران مدرسہ جامعہ حاضرین مجلس عوام الناس کے لئے دعا کی وہیں اس پر بقار تقریب میں سنگلدان سے تشریف لائے مولانا مفتی سلیم رضا , مولانا محمد نواب الدین , مولانا محمد سعید رضا مصباحی , وغیرہ دیگر علمائے کرام نے خصوصی شرکت فرمائی مجلس کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے اور ریاست و ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔