گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے
ثقافتی اور ادبی کمیٹی اور شکشت بھارت کمیٹی نے مل کر آزادی کا امرت مہو اتسو کے زیراہتمام مہاتما گاندھی کی 154 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک دلچسپ اور موثر ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ گاندھی جی کے بارے میں اظہار خیال بھی کیا۔ پروگرام میں گاندھیائی افکار پر مبنی مختلف ڈانس پرفارمنس، گیت اور اسکیٹس پیش کیے گئے جس نے سامعین کو مسحور کیا. پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار اس موقع کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے سچائی، عدم تشدد اور سماجی انصاف کے تئیں گاندھی جی کی غیر متزلزل وابستگی کی وضاحت کی جس نے ہندوستان کی آزادی کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے صفائی کے بارے میں گاندھی جی کے وژن کی بھی وضاحت کی، جو جسمانی تندرستی اور صحت مند ماحول پر مبنی ہے۔ پروفیسر دیپشیکھا شرما کنوینر ثقافتی اور ادبی کمیٹی اور شکشت بھارت کمیٹی نے بھی صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی کارروائی سیم 3 کے طالب علم ہرپریت اور سیم 1 کی مس پرگتی نے چلائی۔ اس پروگرام کا انتظام ڈاکٹر رومی رانی، پروفیسر رجنی، پروفیسر سربجیت کور بالا، ڈاکٹر دیپک پٹھانیا اور پروفیسر عرفان علی نے کیا۔اس موقع پر دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے جن میں پروفیسر سویتا جموال،ڈاکٹر مونیکا ملہوترا اور رمن شرما شامل تھے۔