کالی کٹ کیرالہ میں ملباری مصباحی ایسوسی ایشین کی تشکیل

0
0

کالی کٹ ایجنسی )شمالی ہند کی مشہور ومعروف عظیم دینی درسگاہ الجامعة الاشرفیہ کے ملیباری فارغین پر مشتمل آج یہاں مرکز کامپلکس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر ملیالی مصباحی ایسو سی ایشین کی تشکیل عمل میں آئی ۔خبر کے مطابق حافظ ملت نگر مرکز کامپلکس میں اس سلسلہ میں مصباحی اجتماع کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت سید حم مصباحی نے کی ۔پروگرام کا افتتاح کیرالا مسلم جماعت اسٹیٹ سکریٹری این علی عبداللہ نے اپنے خطاب سے کیا ۔حمزہ مصباحی نے افتتاحی خطاب کیا۔جبکہ مولانااسماعیل مصباحی نے تنظیم کے دستور اور لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ تنظیم کا مقصد مصباحی علما کی مددانکے رہائش ،قیام ودیگر اخراجات کی تکمیل کرنا ہے ۔اور کیرالامیں شمالی مزدوروں کو دینی دعوت کا پیغام ،کیرالا اور الجامعة الاشرفیہ کے درمیان تعلیمی رشتے میں مضطوطی پیدا کرنا ہے ۔واضح رہے کہ کیرالا میں ملی ومذہبی فلاحی خدمات کے تئیں ابنائے اشرفیہ یعنی جنوبی ہند کے مصباحی ملباری حضرات جو تقریبا۰۲ سال کے فارغین ہیں۔ممبر سازی کے بعد آج یہاں کالی کٹ میں منعقدہ اجلاس سے ساﺅتھ انڈین بنام مصباحی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔جسے ریاست کیرالا میں تاریخی بات کہی جاتی ہے ۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوب اور شمال کے درمیان تعلیمی ،دعوتی رشتے میں مضبوطی اور پائیداری ثابت ہوگی ۔جس کے تنائج مستقبل میں بہتر ہونگے ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے عہدیدران کا انتخاب ہوا۔جس میں مولاناسید حم مصباحی کو ریاستی صدر نامزد کیا گیا اور اسماعیل مصباحی کو جنرل سکریٹری، جبکہ اسماعیل مصباحی پوگیور کو اسسٹنٹ سکریٹری اوریوسف مصباحی کو خزانچی بنایا گیا۔ای کے عبدالرحمن مصباحی نے بتایا کہ تنظیم کے قیام سے بڑی خوشی ہے ،جنوبی ہند اور شمال کے درمیان تعلیمی میں رشتے میں مضبوطی پیدا ہوگی ۔انہونے بتایا کہ ہم منظم طریقہ سے پوری ریاست میں حافظ ملت کے مشن کو عام کرنے کی کوشش کرینگے ۔آخر میں مولانا یوسف مصباحی نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا ،صلوة ودعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

 

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا