عبدالکریم امجدی
کالی کٹ ؍؍جنوبی ہند کالی کٹ میں واقع ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکزالثقافۃ السنیہ میں نئے تعلیمی سیشن2024-25 کے داخلہ سلسلہ شروع ہوچکاہے ۔ جامعہ ازہر مصر قاہر ہ کے معادل کورسزمیں داخلہ تین مرحلوں میں ہوگا ۔کلیہ اللغۃ العربیہ اولیٰ کے لئے مولویت اور کلیۃ اللغۃ العربیہ ثانیہ کے لئے عا لمیت اور فضیلت کی سند سے کلیۃ اللغۃ العربیۃ ثالثہ یا کلیہ اصولالدین شعبہ حدیث ثالثہ میں اہلیتی ٹسٹ کے بعد داخلہ کے مجاز ہوگا ۔
شمالی طلب کی آمدورفت کے پیش نظر دہلی ،راجکوٹ گجرت اور ویسٹ بنگال میں ۱۵؍ اپریل کو داخلہ ٹسٹ ہوگا ۔ رجسٹرار مولانا کنجی محمد ثقافی کے مطابق تحریری اور تقریری دونوں امتحانوں میں کامیاب طلبہ کوہی داخلہ دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مرکز کی ویب سائٹ ْhtt//jamia.markaz.inپر آئن لائن درخواست بھرسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ25مارچ ہے۔امتحان سینٹر میں طلبہ اپنے ہمراہ اصلی سارٹفیکٹ اور آدھار کارڈاور ۴ عدد پاسپورٹ سائز پوٹو لانا ضروری ہے ۔
مولانا کنجی محمد ثقافی نے بتایاکہ کلیۃ لغۃ میں عربی ادب کے ساتھ ساتھ فقہ حنفی ،صحاح ستہ کی تعلیم کا بندوبست ہے جبکہ اصول الدین میں مختلف احادیث ،تخریج حدیث ،علم رجال اور حدیث نبویہ کے مخصوص بحث کو پڑھا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے فارغین کے لئے ملک سینٹرل یونیورسٹیز اور بیرون ممالک کی اہم یونیوسٹیز نے اعلیٰ معیاری تعلیم کے لئے مجاز قرار دیا ہے ۔