ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے آگاہی اور انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے کالج کے آڈیٹوریم میں ’کالج آن وہیلز: جموں وکشمیر گیانودیا ایکسپریس‘ کے موضوع پر بیداری کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔وہیںوائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بیچن لال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر جتیندر کھجوریہ مہمان ذی وقار تھے۔ اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور حاضرین کو کالج آن وہیل پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے گیانودیا کے مقصد پر روشنی ڈالی جو کہ تعلیم کے تناظر کو وسیع کرنا اور اسے محض جغرافیائی حدود سے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اختراعی اور نوبل پراجیکٹس کا مقصد طالبات کو کلاس روم کے باہر علم سے نواز کر انہیں جامع بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیانودیا مہاتما گاندھی کی زندگی سے متاثر تھے جہاں انہوں نے ٹرین کے ذریعے سفر کیا جس نے زندگی کے تئیں ان کا نظریہ بدل دیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرین میں سفر کرنے والے اور مختلف منزلوں تک پہنچنے والے طلباء کو لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا اور یہ انہیں بابائے قوم کی زندگی کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈین اکیڈمک افیئر ڈاکٹر نوین آنند، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ڈاکٹر رنوجے سنگھ اور ڈین سائنسز ڈاکٹر سنجے ورما نے شرکت کی۔