’کالجوں میں درس و تدریس کا عمل

0
0

‘اگلے ہفتے مکمل طور بحال ہوگا : سیکریٹری ہائر ایجوکیشن

سرینگر؍   :کے این ایس / سیکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے اتوار کے روز کہا کہ کالجوں میں اگلے ہفتے سے مکمل طور درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلعت پرویز نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ ہر روز اپنی حاضری کو یقینی بنا رہا ہے جبکہ کئی کالجوں میں معمول کے مطابق درس و تدریس بھی ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کالجوں میں پڑھائی کیلئے طلبہ پہنچ رہے ہیں وہاں معمول کے مطابق درس و تدریس ہورہا ہے ۔ تاہم انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بعض کالجوں میں طلبہ کی حاضری ممکن نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے یہاں درس و تدریس کا عمل ہنوز متاثر ہے ۔ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے سے وادی کے تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا ۔ ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر کالجوں میں درس و تدریس کا عمل ٹھپ پڑا ہوا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکام کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں روزانہ طلاب کی حاضری یقینی بنتی ہے تو یہاں احتجاجی مظاہرے بھی پھوٹ سکتے ہیں ۔ سال 2017 کے واقعے کو ملحوظ نظر رکھ کر انتظامیہ اس وقت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے کیونکہ 2017 میں بڑے پیمانے پر طلبہ کے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب جبکہ سرمائی تعطیلات سر پر ہیں ، ایسے میں اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مارچ 2020 میں ہی مکمل طور درس و تدریس کا عمل بحال ہونے کا قوی امکان ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا