کاشی باڑی جوکی ہاٹ کی”شادمہ شوکت” نے "بی پی ایس سی” امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

0
0
  77واں رینک لاکر جوکی ہاٹ اور ضلع ارریہ کا نام کیاروشن
ارریہ(   مشتاق احمد صدیقی  ) بی پی ایس سی امتحان کے نتائج کا چند روز قبل اعلان کردیا گیا ہے، اسی مقابلہ جاتی امتحان میں ضلع ارریہ کے جوکی ہاٹ بلاک کے کاشی باڑی گاؤں کی رہنے والی طالبہ شادمہ شوکت نے کامیابی حاصل کراپنے خاندان سمیت اپنے بلاک اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے اور علاقے کے لوگوں کاسر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ انہوں نے اس امتحان میں 77واں رینک حاصل کیا ہے۔ شادمہ کے والد محترم شوکت علی، جو کاشی باڑی گاؤں کے رہائشی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار شادمہ شوکت سابق وزیر منظر عالم کی بھتیجی ہیں۔ شادمہ شوکت نے اپنی تعلیمی کارکردگی میں نئے مراحل طے کئے ہیں،  انہوں نے ابتدائی تعلیم ارریہ کے مڈلینڈ اسکول سے حاصل کی تھی اور اعلی تعلیم کے حصول کے لئے پٹنہ کا رخ کیا اور پٹنہ یونیورسٹی سے بی کام کی تعلیم مکمل کیں۔  اس کے بعد ایم کام کی ڈگری للت نارائن متھلا یونیورسٹی سے حاصل کیں، پھر پٹنہ یونیورسٹی سے بی ایڈ کی سند حاصل کی اور بی پی ایس سی کی تیاری میں مکمل انہماک کے ساتھ لگی رہیں بالآخر وہ کارنامہ انجام دے دیا کہ مذکورہ امتحان میں 77واں رینک  حاصل کیا، جس سے پورے ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شادمہ شوکت کی یہ کامیابی ان کے خاندان کے لئے فخر کی بات ہے۔ ان کے والد نے بتایا کہ شادمہ شوکت بچپن سے ہی تعلیم میں بہت محنتی تھی، ان کا جنون اور لگن ہی انہیں اعلیٰ منزل تک پہنچایا ہے۔ جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری اور شادمہ شوکت کے پھوپھا محمد نوشاد عالم نے نمائندہ کو بتایا کہ ہم ارریہ والوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے یہاں کی لڑکیاں اب تعلیم میں آگے بڑھ رہی ہیں، شادمہ شوکت نے اپنی کوششوں اور محنتوں سے بی پی ایس سی کے امتحان میں 77ویں جگہ حاصل کی ہے۔ ان کی یہ کامیابی دوسروں کیلئے مثال بنے گی اور دیگر طالبہ بھی ہمت و حوصلہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں گی خصوصاً وہ طالبہ جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں یا جن  جنہیں بلندیوں کی پوری خواہش ہے۔ شادمہ کی اس شاندار کامیابی پر علمی وادبی حلقوں میں سے الحاج ارشد حسین الف، جمعیت علماء بہار کے نائب صدر مفتی محمد اطہر القاسمی، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کے پرنسپل اور قلمکار مولانا شاہد عادل قاسمی، جمعیت علماء ہند ارریہ کے نائب صدر اور کالم نویس مفتی ہمایوںن اقبال ندوی، سہ ماہی رسالہ کے مدیرِ اعلیٰ رضی احمد تنہا، آل انڈیا پیام انسانیت کے ضلع صدر مولانا مصور ندوی، جمعیت علماء ہند ارریہ کے صدر ڈاکٹر عابد حسین، جماعت اسلامی ہند کے روح رواں اور ماہر تعلیم ماسٹر محمد محسن، ڈاکٹر سالک اعظم، سینیئر صحافی پرویز علیگ، شاعر اور فن مصوری کے امام ماسٹر دین رضا اختر، صحافی مشتاق احمد صدیقی، صحافی عبد الغنی لبیب، مولانا اکبر صادق ندوی امام وخطیب جامع مسجد مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ، محمد نوید حسن ڈائریکٹر السبیل اکیڈمی کسیارگاؤں ارریہ اور سیاسی وسماجی شخصیات میں آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، سابق ایم ایل ای ذاکر انور، ضلع اسپورٹس ایسوسی ایشن کے روح رواں معصوم انور رضا نے شام۔ شوکت ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور شادمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا