کار اور ٹرک کی ٹکر، 6 افراد کی موت

0
0

جے پور 19 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے بیکانیر ضلع کے مہاجن تھانہ علاقے میں کار اور ٹرک کے درمیان ٹکرمیں کار میں سوار چھ لوگوں کی موت ہو گئی جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ ہریانہ کی تحصیل ڈباولی کے رہنے والے تھے۔ یہ تمام لوگ ایک کار میں بیکانیر کی طرف جا رہے تھے کہ جمعرات کی رات مہاجن تھانہ علاقے کے بھارت مالا روڈ کے جیت پور ٹول پلازہ کے قریب کار آگے چل رہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد بیکانیر کی ضلع کلکٹر نمرتا اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ تیجسونی گوتم سمیت اعلیٰ افسران نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا