شر دھالوںاور بھگتوں کی بڑی تعداد نے کی شرکت
عمران شاہ
کشتواڑ// کشتواڑ کے ناگنی کارتک سوامی مندر جو کافی پراچین مندر ہے اور بہت پ±رانا مندر ہے اور اس مندر کو ناگنی گاﺅں کے لوگ ک±لدیوتا کے نام سے پوجتے ہیں اور کلدیوتا کے نام سے مانتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے سال بھی ناگنی گاﺅں کے لوگوں نے جاگرن کیا تھا لیکن اس بار ضلع سطح پر جاگرن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اور اس جاگرن میں ہزاروں شردھالوں نے شرکت کی اور ماتا رانی کے بھجن گائے اور پورے رات بھجن کیرتن کا ایوجن کیا گیا اور پورے قصبہ کشتواڑ کے علاوہ دور دراز علاقہ جات سے شردھالو ںنے جاگرن میں حصہ لیا۔ کشتواڑ کے علاوہ ڈوڈہ ،بھدرواہ، جموں سے بھی کافی شردھالو ںاور بھگت جن جاگرن میں دیکھنے کو ملے اور پوری رات جاگرن کا آنند لیا اور پورے ضلع بھر کے لوگوں نے جاگرن کا شعبہ بڑھایا۔