کابینہ کے سینئر وزراء کے ساتھ وزیراعظم نے کابینہ کی میٹنگ

0
0

وزراء کے ساتھ دونوں ممالک کے دورے کی تفصیلات کااشتراک اورمنی پورکی صورتحال پرتبادلہ خیال
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ اور مصر کے دورے سے واپسی کے ایک روز بعد پیر کے روز یہاں کابینہ کے سینئر وزراء کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔مسٹر مودی اتوار کی رات ہی مصر سے وطن واپس آئے ہیں۔مسٹر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، شہری امور اور پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا اور دیگر عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے کابینہ کے وزراء کے ساتھ دونوں ممالک کے دورے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ذرائع کے مطابق، قبل ازیں مسٹر امیت شاہ نے وزیر اعظم کو منی پور کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مطلع کیا۔مسٹر امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کل جماعتی میٹنگ میں منی پور کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا