کابینہ نے جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی قرار داد منظور کی

0
0

جموں و کشمیر کی منفرد شناخت اور لوگوں کے آئینی حقوق کا تحفظ نو منتخب حکومت کی پالیسی کی بنیادی ستون

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں و کشمیر کابینہ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرے۔ وزیر اعلی جموںوکشمیر عمر عبداللہ کی صدارت میں جمعرات کو کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست کا درجہ اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ریاست کا درجہ بحال کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کی بحالی اور شناخت کے تحفظ کے عمل کا آغاز ہوگا۔

https://jknc.co.in/
کابینہ نے وزیر اعلیٰ کو ریاست کی بحالی کے لئے وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے ساتھ معاملہ اُٹھانے کا اِختیار دیا ہے۔ جموں و کشمیر کی منفرد شناخت اور لوگوں کے آئینی حقوق کا تحفظ نو منتخب حکومت کی پالیسی کی بنیادی ستون ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ آنے والے دِنوں میں نئی دہلی جائیں گے اور اِس سلسلے میں وزیر اعظم اور مرکزی وزرأ سے ملاقات کریں گے۔کابینہ نے 4 ؍نومبر 2024 ء کو سری نگر میں قانون ساز اسمبلی کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو قانون ساز اسمبلی کوطلب کرنے اور خطاب کرنے کا مشورہ دیا۔
پہلے سیشن کے آغاز پر لیفٹیننٹ گورنر کے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کا مسودہ بھی وزرأ کی کونسل کے سامنے پیش کیا گیا جس پر کونسل نے فیصلہ کیا کہ اس پر مزید غوروغوض کیا جائے گا۔کونسل نے ایل جی کو بطورِعبوری سپیکر مبارک گل کی تقرری کے لئے بھی سفارش کی جو 21 ؍اکتوبر 2024 ء کو قانون ساز اسمبلی کے منتخب ارکان کو حلف دِلائیں گے۔ دریں اثنا ،لیفٹیننٹ گورنر نے سپیکر کے اِنتخاب تک مُبارک گل کو پروٹیم سپیکر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا