لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں آج کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل تبدیلیوں و تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے۔محترمہ شیتل نندہ ڈپٹی کمشنر سانبہ کو تبدیل کر کے دیہی ترقی اور پنچائتی راج محکمہ میں سپیشل سیکرٹری کے طور تعینات کیا ہے جبکہ وہ محکمہ دیہی ترقی کے سیکرٹری کا کام کاج بھی دیکھیں گی۔نیرج کمارجو ڈویثرنل کمشنر جموں کے دفتر میں اٹیچ تھے، کو ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ وکاس کُنڈل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کرگل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنا چارج31 مارچ کو گلزار حُسین کے سبکدوش ہونے کے بعد سنبھا لیں گے۔ڈاکٹر عبدالکبیر ڈارسیکرٹری( ٹیکنیکل )ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے کمشنر فوڈ سیفٹی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کولگام طلعت پرویز روح اللہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، رہیبلی ٹیشن تعینات کیا گیا ہے جب کہ وہ انتظا می سیکرٹری فلوری کلچر، پارکس اینڈ گارڈنز کا بھی چارج سنبھالیں گے۔ سپیشل سیکرٹری کلچرریوا کماری کو تبدیل کر کے سیکرٹری امور لداخ تعینات کیا گیا ہے۔ ناظم ضیا خان سپیشل سیکرٹری ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹرہارٹی کلچر مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔بشیر احمد ڈار سپیشل سیکرٹری چیف منسٹرس سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔راجیش شرما ڈائریکٹر ہینڈ لومز کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔راجندر سنگھ تارا ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔روی شنکر شرما جو کہ صنعت و حرفت کے وزیر کے او ایس ڈی ہیں، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموںتعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حُسین گنائی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا ہے۔منظور احمد قادری ڈائریکٹر ہارٹی کلچر، پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے کو تبدیل کر کے محمد حُسین میر کی جگہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد حسین میر جی اے ڈی میں اپنی تعیناتی کا انتظار کریں گے۔روبینہ کوثر جو جی اے ڈی میں اپنی تعیناتی کے انتظار میں تھیں ،کو راجیش شرما کی جگہ ڈائریکٹر ہینڈ لومز جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔محمد قاسم وانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہ مولہ کو تبدیل کر کے حشمت علی یتو کی جگہ ڈائریکٹر سماجی بہبود کشمیر تعینات کیا گیا ہے جب کہ حشمت علی یتو ڈویثرنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں اپنی تعیناتی کا انتظار کریں گے۔سدرشن کمار ، چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی لکھن پور۔ سرتھل کو تبدیل کر کے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات راکیش کمار سنگرال کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں تعینات کیا گیا ہے۔راجیش شرما جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن کو تبدیل کر کے محکمہ پار ڈیولپمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات کیا ہے۔