یہ بجٹ یقینی طور پر قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا:غلام علی کھٹانہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پارلیمنٹ میں غریب نواز اور متوسط طبقے کے حامی بجٹ کی منظوری کے بعد اتوار کو کئی وفود نے جموں میں رکن راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ سے ملاقات کی۔وہیںعوام دوست بجٹ کے لیے بی جے پی اور ایم پی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان نمائندوں نے بجٹ کی ستائش کی اور کہا کہ یہ یقینی طور پر قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔اس دوران وفود کے ارکان نے مختلف مسائل اٹھائے اور رکن راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ نے تحمل سے ان کی بات سنی اور وفود کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کے حل کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات کی۔تاہم اپنے مسائل پر پیش رفت کے بعد مطمئن ڈیپوٹیشن ممبران نے ایم پی غلام علی کھٹانہ کا شکریہ ادا کیا۔وہیںرکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں جہاں ہر مسئلہ کو مناسب طریقے سے سنا اور حل کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی قوم کو دنیا کی اعلیٰ معیشتوں کے برابر لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ہم سب کو پی ایم کا ساتھ دینا چاہیے۔ایم پی راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ نے عوام سے کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں زبردست اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حمایت کریں تاکہ پی ایم مودی کی دور اندیش قیادت میں ملک دنیا میں اعلیٰ مقام پر پہنچ سکے۔