ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے دھامن کنڈ تا سنابتی روڈ پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا

0
0

اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا: ڈاکٹر شمشاد شان
لازوال ڈیسک
رام بن//چیئرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل، رام بن، ڈاکٹر شمشاد شان نے آج یہاں سٹی اینڈ ٹاؤن اسکیم کے تحت سب ڈویژن، گول میں دھامن کنڈ تا سنابتی سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کا آغاز کیا۔وہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا جس سے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔وہیںچیئرپرسن نے متعلقہ ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں جس سے علاقے کے سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے۔وہیںاس موقع پر دیگر کے علاوہ اے ای ای، جے ای حیدر ، پی آر آئی اور مقامی لوگ موجود تھے۔چیئرپرسن نے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے ترقیاتی ضروریات کے مسائل سنے۔ انہوں نے ان کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ افراد کو موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا