آنے والے دنوں میں بجلی کٹوتی شیڈول کے لئے تعاون کی اپیل کی
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ راہول یادو نے آج یہاں کے ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں 132/33 KV وصول کنندہ اسٹیشن پر 50 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے دوران پاور کٹنگ شیڈول کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ممتاز شہریوں اور سول سوسائٹی کا اجلاس منعقد کیا اس میٹنگ میں سول سوسائٹی کے ممبران ، مذہبی رہنماؤں ، ممتاز شہریوں ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، کونسلرز ، بی آر صدر ، ایگزیکٹو ایجنسیوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی عوامی نمائندوں کی میٹنگ کا بنیادی مقصد 50 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کی قلت کے بارے میں پیشگی معلومات دینا تھا۔اجلاس کے دوران ڈی ڈی سی نے بتایا کہ نیا 50 ایم وی اے ٹرانسفارمر لگانے سے ضلع میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسٹالیشن میں 10 دن لگیں گے جس کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی ضلع ترقیاتی کمشنر نے 10 دن تک بجلی کی کٹوتی کے لئے عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔