ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی خالد چوہدری اور بی ڈی سی چیئر پرسن ریاض چوہدری نے کرایا بیلوں کا دنگل

0
0

اس طرح کے دنگل کرانے سے نوجوان کھیتی باڑی کی طرف جڑ رہے ہیں :ایڈوکیٹ چوہدری نسیم لیاقت
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ بلاک ڈونگی کی پنچایت دیریاں میں ایک بہت بڑے بیلوں کے دنگل کا انعقاد ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی خالد چوہدری نے کیا یہ دنگل پچھلے پانچ سالوں سے لگاتار وہ اپنے دھان کی کھیتی لگانے سے پہلے کرتے ہیں۔ اس دنگل میں خطہ پیر پنجال کے دونوں اضلاع سے لوگ خوشی سے اپنے بیل لے کر آتے ہیں اور اس دنگل میں حصہ لیتے ہیں۔اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس دنگل میں موجود تھے بیلوں کے اس دنگل میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل راجوری چوہدری نسیم لیاقت مہمان خصوصی رہے ۔ اس موقع پر چودری نسیم لیاقت نے کہا جموں کشمیر کی تاریخ میں یہ ایک بہت بڑا دنگل ہے۔ انہوں نے کہا ہم خالد چوہدری اور ریاض چوہدری کی اس پہل کی سرہانہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اس طریقے کی پہل کی اور اتنی بڑی تعداد میں لوگ ان کے اس دنگل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا اگلے سال جب یہ دنگل کروائیں گے تو ہم کوشش کریں گے کہ محکمہ زراعت کی پوری ٹیم یہاں پر موجود ہو۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی خالد چوہدری نے کہا میرا اپنی دھان کی کھیتی میں بیلوں کا یہ دنگل کروانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ جو کھیتی باڑی سے دور ہو گئے ہیں وہ بھی اس پیشہ کے ساتھ جڑیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان نشے کی طرف راغب ہو رہا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام سے نوجوانوں بھی اجاگر ہوں اور وہ کھیتی باڑی کی طرف توجہ دیں ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئررہنما و سابقہ جج مظفر خان بھی موجود تھے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پچھلے سال سے اس سال اس دنگل میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ریاض چوہدری اور خالد چوہدری کے اس کوشش کی سراہنا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر رجوری سائیں عبدالرشید بی ڈی سی چیئر پرسن راجوری دربار چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائی جموں صغیر چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں عوامی نمائندگان وضلع کی عوام موجود تھی ۔اس دنگل میں بی ڈی سی ممبر خالد چوہدری کی طرف سے بیل دوڑانے کے اس مقابلہ میں نمبر ایک نمبر دو اور نمبر تین آنے والے بیلوں کے مالکان کو انعامات سے نوازا اور اس کے ساتھ ساتھ اس مقابلے میں حصہ لینے والے لوگوں کو بھی انعامات دیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا