ڈی ڈی سی ممبر واجد بشیر خان ٹکو نے مینڈھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

0
0

کام کے معیار اور معیاد سے سلسلے میں ہدایات جاری کیں
سرفرازقادری
مینڈھر// بی جے پی لیڈر اور ڈی ڈی سی ہیڈ کوارٹر مینڈھر بی واجد بشیر خان ٹکو نے بدھ کو آر ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ مینڈھر بی ڈی او مینڈھر، فیلڈ سٹاف بشمول پنچایت سیکریٹریز ٹیکنیکل اسسٹنٹ انجینئرز کے ساتھ اپنے بلاک کی ہر پنچایت میں جاری تمام کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں اور جاری کاموں کو مقررہ وقت کے اندر بغیر کسی عذر کے زمینی سطح پر مکمل کریں تاکہ اس دور افتادہ علاقے بالخصوص مینڈھر بلاک کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے جموں و کشمیر یوٹی کی حکومت کی تمام جاری اسکیموں کو لاگو کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا