ڈی ڈی سی سریش شرمانے 4.41 کروڑ روپے کی لاگت سے تارکول کے کام کا آغاز کیا

0
0

کہاہر گاؤں کو گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے سڑک رابطہ فراہم ہمار ا منصوبہ
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍ بی جے پی لیڈر اور ممبر ڈی ڈی سی، جموں سریش شرما نے آج چھمب حلقہ کے بلاک چوکی چورا میں چوکی چورا سے سلودی سڑک کی بلیک ٹاپنگ شروع کی۔ واضح رہے اس نبارڈ پروجیکٹ کے کام کی لاگت 4.41 کروڑ ہے جس سے ایک بڑی آبادی کو فائدہ ہوگا۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور سریش شرما نے اسے پورا کیا ہے۔اس موقع پر موجود عوام نے ڈی ڈی سی ممبرکا استقبال کیا۔وہیں سریش شرما نے گرمجوشی سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سریش شرما نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہر گاؤں کو گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے سڑک رابطہ فراہم کیا جائے جو کہ ترقی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جموں پونچھ قومی شاہراہ پر دو سرنگوں کے تعمیراتی کام سے صاف ظاہر ہے۔اس دوران انہوں نے پنچایت بروئی کے گاؤں برولا میں سڑک کی بلیک ٹاپنگ کا کام بھی شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بلاک چوکی چورہ اور بلاک مائرہ مندریاں میں سڑکوں کی تعمیر کا عوام کا ہر مطالبہ بہت جلد پورا کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا