بی جے پی سرکار نے پہاڑی قبیلہ کے ساتھ بہت بڑا انصاف کیا،ضلع پونچھ کی تینوں سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں ڈالیں گے:واجد بشیر خان
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ڈی ممبر ہڈکواٹر مینڈھر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو کی سرپرستی میں ڈی ڈی آفس مینڈھر میں پہاڑی قبیلہ کا ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کر کے بی جے پی سرکار کا شکرادا کیا جنہوں نے مظلوم پہاڑی قبیلہ یو ٹی جموں و کشمیر میں بسنے والے سرحدی و پسماندہ لوگوں کو ST کی فہرست میں شامل کیا پوری یوٹی جموں و کشمیر کی پہاری قوم بی جے پی کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے۔اس دوران معزین علاقہ نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے پہاڑی قوم کے ساتھ سابقہ سرکاروں میں محاز پر ظلم اور ستم ہوتا ہے ۔ایک ماسٹر پلان کے ساتھ اس مزلوم قوم کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جس کے باعث آج اس ترقی یافتہ تعمیری دور میں ہمارے پڑھے لکھے نوجوان طبقہ اس کا شکار اور عام پہاڑی طبقہ بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ اج بھی آپ جہاں جہاں پر بڑی لوگ آباد ہیں ان کو دکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کتنی بنیادی سہولیات میسر ہیں۔مختلف محکمہ جات کے اندر بھی پہاڑی لوگوں کو ہراساں کیا جاتا رہا۔بلآخر مرکز کے اندر جب سے بی جے سرکاروجود میں آئی ہے تو اس کے بعد قوم کو زندہ کر کے بنیادی حق ST Status دینے کا وعدہ کیا ہے اس سرکار کے بات شکر گزار ہیں۔اس دوران انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو نے بی جے سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی جموں و کشمیر کی پہاڑی قوم بی جے پی سرکار کی بہت مشکور ہے کہ جہنوں نے اپنا واحد پورا کرتے ہوئے پہاڑی قبیلہ کر ST کی فہرست میں شامل کر کے پہاڑی قوم کے آوپر بہت بڑا احسان کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد الیکشن سے پہلے بی جے پی سرکار پہاڑی قبیلہ کو ST Status دینے کا علان کرے گی۔اور ہمارے بی جے پی سرکار کے ساتھ وعدہ ہے کہ پونچھ رجوری کی تمام اسمبلی کی سیٹیں بی جے سرکار کی جھولی میں ڈالیں گے اور یوٹی جموں و کشمیر سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں بی جے پی کے حق میں جائیں گی اور جموں و کشمیر کے اندر اگلا چیف منسٹر بی جے پی سرکار کا ہوگا۔اور ہم امید رکھے ہیں کہ بی جے پی سرکار ہماری مزلوم پہاڑی قوم کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے پہاڑی طبقہ کو تمام تر بنیادی حقوق دے گئی۔انہوں تمام یوٹی جموں و کشمیر کی پہاڑی قوم سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقہ جات کے اندر بڑے بڑے پروگرام اور میٹنگیں کر کے بی جے پی سرکار کا شکریہ ادا کریں جہنوں نے ہمارے ساتھ بہت بڑا انصاف کیا ہے۔