حادثوں کو روکنے کے لئے متلعقہ محکموں پر دیا موثر اقدام اْٹھانے پر زور
مختار احمد
گاندربل؍؍؍زوجیلا پر پیش آئے دو حادثوں جس میں دس افراد کی موت واقع ہوئی تھی کے پیش نظر ڈی سی گاندربل شیامبیر نے زوجیلا پر شاہراہ کی صورتحال کا جائیزہ لینے کے لئے زوجیلا کا دورہ کیا اْن کے ہمراہ ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد اے آر ٹی اْو گاندربل وجاہت احمد او سی بیکن اور دیگر افسران بھی تھے۔ اس موقعے پر ڈی سی موصوف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا لیں نیز اْنہوں نے شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد سے بھی گزارش کی کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اس موقعے پر فیصلہ لیا گیا کہ کل سے سونمرگ سے آگے کسی بھی ٹورسٹ گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی پچھلے دنوں زوجیلا پر پیش آئے حادثوں میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیکن ٹریفک اور متلعقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مستقبل میں ایسے حادثے روکنے کے لئے موثر اقدام کریں۔