ڈی سی کٹھوعہ نے شری امرناتھ جی یاترا-2023 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍آنے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا (سنجی- 2023) کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر، کٹھوعہ راکیش منہاس نے آج ضلع افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ لکھن پور اور یاترا کے راستے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔شروع میں مختلف محکموں کی تیاریوں اور انتظامات بشمول پانی اور بجلی، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سیکورٹی، جاری کاموں کی صورتحال اور دیگر متعلقہ انتظامات کے حوالے سے بحث ہوئی۔تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے یاتریوں کی سہولت کے لیے لکھن پور اور دیگر شناخت شدہ مقامات پر ہونے والی تیاریوں اور کاموں کی پیش رفت کے بارے میں ڈی سی کو آگاہ کیا۔انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام سطحوں پر محکموں کے درمیان بہتر منصوبہ بندی اور تال میل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے تمام ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لکھن پور اور یاتریوں کے ٹھکانے کے دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی اور کافی عوامی سہولت/ بیت الخلاء ، نکاسی آب کے موثر نظام کے علاوہ پانی کی مناسب فراہمی اور 24×7 بجلی کی سپلائی کی بحالی کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈی سی نے آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت صنعتی گھرانوں سے فعال شرکت کی خواہش کی۔ڈی سی سٹیٹس ٹیکسز، رنجیت سنگھ۔ رجسٹرار سریش کمار، جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئرس، پی ڈی ڈی اور لائن محکموں کے دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا