ڈی سی کولگام نے بارہویں جماعت امتحانات کے مراکز کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج بارہویں جماعت امتحانات کے مختلف مراکز کا معائینہ کیا ۔اس دوران انہوں نے وہاں طلاب کے ساتھ بات کی اور مختلف انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر طلباء نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ طلاب کو ہرطرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے احسن اور شفاف طریقے پر انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز پر طلباء کے لئے ساز گار ماحول قائم کیا جانا چاہیئے۔اِس موقعہ پر افسروں کی ایک ٹیم بھی ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا