ڈی سی کشتواڑ نے جائزہ کمیٹی ،ضلع مشاورتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

0
0

بینکنگ ایجنسیوںکو ہدایات کہا دور دراز علاقوں میں عوام تک پہنچیں
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی/ضلع مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو کی صدارت میں ہوئی۔جس کا مقصد بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈی ایل آر سی کے چیئرمین (ڈی سی کشتواڑ) نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کو تمام پی ایم کسان استفادہ کنندگان تک بڑھا دیں۔
مزید برآں، انہوں نے بینکوں اور اسپانسرنگ ایجنسیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اختراعی کاروباریوں کی مدد اور رہنمائی کریں، انہیں اپنے کاروباری منصوبے قائم کرنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔سپانسر کرنے والے محکموں سے کہا گیا کہ وہ ان قرض دہندگان کی سختی سے پیروی کریں جو بینکوں سے قرض لینے کے بعد نادہندہ ہو گئے ہیں تاکہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا