ڈی سی کرگل نے مڈل سکول ڈاکس چھٹومیل کا سرکاری دورہ کیا

0
0

تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوںکا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ڈپٹی کمشنر؍سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل شری کانت سوسے نے آج گورنمنٹ مڈل اسکول ڈاکس چھٹومیل کا دورہ کیا تاکہ اسکول کے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔وہیںدورے کے دوران مختلف مسائل کو پیش کیا گیا جیسے اسکول کے گراؤنڈ کی دیکھ بھال، مخصوص مضامین کے اساتذہ اور کثیر المقاصد ہال کی ضرورت وغیرہ۔اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معاملات کا جائزہ لے کر ہفتے کے اندر رپورٹ انہیں پیش کریں۔تاہم اسکول کے لیے تیار کردہ ہاتھ دھونے کی سہولت کا معائنہ کرتے ہوئے، ڈی سی نے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 2 دن کے اندر پمپ کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ اسے فعال بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا