بچیوں کے لیے اسکیم کے تحت بنائے گئے کھاتوں کی تعداد پر پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ڈپٹی کمشنر؍سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شریکانت سوسے نے آج سوکنیا سمردھی یوجنا کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر کرگل، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کرگل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کرگل اور سب پوسٹ ماسٹر محمد عباس نے شرکت کی۔
واضح رہے سوکنیا سمردھی اکاؤنٹ اسکیم حکومت ہند کی ایک چھوٹی ڈپازٹ اسکیم ہے جس کا مقصد صرف لڑکیوں کے لیے ہے۔اس اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی کرگل نے بچیوں کے لیے اسکیم کے تحت بنائے گئے کھاتوں کی تعداد پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وہیںڈی سی کرگل نے محکمہ صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اس اسکیم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں تاکہ یہ ضلع بھر کے تمام مستحقین تک پہنچ سکے۔
اس دوران ڈی سی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ 10 سال سے کم عمر بچیوں کا ڈیٹا فراہم کرے جو اسکیم کے ہدف سے مستفید ہونے والے ہیں تاکہ اسکیم کے تحت ہونے والی پیش رفت کی بہتر نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈی سی کرگل نے ہدایت دی کہ درخواست فارم تمام آئی سی ڈی ایس مراکز کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے صحت کے اداروں اور پرائمری اسکولوں میں دستیاب ہونے چاہئیں تاکہ اسکیم کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔