جی ایچ ایس ایس، ٹراما ہسپتال اور کھیلانی ٹنل کا معائنہ کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے آج یہاںکھیلانی بلاک کا ایک طوفانی دورہ کیا اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، ٹراما اسپتال اور NH244 پر زیر تعمیر 1.5 کلومیٹر سرنگ کا اچانک معائنہ کیا۔وہیں جی ایچ ایس ایس کھیلانی میں ڈی سی مہاجن نے حاضری ریکارڈ، مڈ ڈے میل اور ادارے کے دیگر ضروری ریکارڈ کی جانچ کی۔ انہوں نے طلباء اور ادارے کے عملے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سی ای او کو ہدایت کی کہ پرنسپل کی چھٹیوں کا ریکارڈ پیش کیا جائے اور جو سکول میں دستیاب نہیں ہیں۔ دورے کا مقصد سکولوں کی مجموعی حالت کا جائزہ لینا اور طلباء کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ ڈی سی نے اساتذہ کو تدریس کے طریقہ کار پر توجہ دینے کی ترغیب دی اور سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے قیمتی تجاویز دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو سیکھنے کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، سمارٹ فونز اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مضامین میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے اور اسکول کے احاطے اور اپنی زندگی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔بعد ازاں، ڈی سی نے کام کی پیشرفت کا خود جائزہ لینے کے لیے کھیلانی ٹنل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹنل کے ایسٹ اور ویسٹ پورٹل کا معائنہ کیا اور انجینئرز کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ ٹنل کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔