ڈی سی پونچھ نے سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی اسپتال پہنچ کر عیادت کی

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے آج راجہ سکھ دیو سنگھ جی ضلع صدر ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دو سڑک حادثات میں زخمی افراد کا حال چال جانا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سبھی زخمیوں کو تمام ادویات مفت دستیاب کروائی جائیں۔ یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی کو خون کی ضرورت پڑے تو اسکا بندوبست بھی ہسپتال ہی کرے گا۔ انہوں نے ایک شخص جو کہ اس سڑک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھابنام شعیب احمد ولد محمد بشیر ساکنہ سلانی کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ،اور انہیں نقد امداد بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ انکی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے ۔مجموعی طور پر ڈی سی موصوف نے 40000 روپے کی نقد امداد ان افراد میں تقسیم کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل پونچھ کے سلامہ آباد گونتریاں میں ایک ٹاٹا سوموں کو حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک شخص کی موت اور 10 دیگر زخمی ہوئے ۔وہیں کھنیتر گاﺅں میں بھی ایک سومو گاڑی حادثہ شکار ہوئی۔ جس میں 4افراد زخمی ہوئے تھے ان زخمیوں کو ڈی ڈی سی پونچھ نے آج نقد رلیف دی اور انکا حال چال جانا اس موقع پر انکے ہمراہ سی ایم ممتاز بٹی اور ایس ایچ او پونچھ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا