ڈی سی پونچھ سے محکمہ کے ملازمین پر نکیل کسنے و پانی کی سپلائی کی بحالی کا کیا مطالبہ

0
0

پنچایت کرماڑہ وارڈ نمبر 8 کی عوام ایک ہفتہ سے پینے کے پانی سے محروم
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی عین سرحد سے لگی پنچایت کرماڑہ کے وارڈ نمبر 8 کی عوام پچھلے ایک ہفتہ سے پینے کے پانی محروم ہیں۔ وہاں کے مقامی لوگوں نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ سات دنوں سے پانی سپلائی معطل ہے اور انہوں نے بتایا کہ ملازمین موٹر خراب ہونے کی دلیل ایک ہفتہ سے دے رہے ہیں لیکن ملازمین کو ٹس سے مس نہیں اور ایک ہفتہ سے پانی کی سپلائی اس وارڈ میں معطل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت سے عوام سخت پریشان ہے اور کوئی بھی شخص انکی اس پریشانی کو سننے والا نہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ملازمین پر نکیل کسیں اور انہیں حکم دیں کے وہ اس وارڈ میں پانی کی سپلائی کو بحال کریں تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا