لازوال ڈیسک
ریاسی//یہاںایک اہم تقریب میں، ضلع انتظامیہ ریاسی نے آج ضلع کے ا جن نوجوانوں نے کے اے ایس کا امتحان 2023 میں کوالیفائی کیاہے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ وہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابیلا رکوال، اے سی آر انشومالی شرما،ایس ڈی ایم مہور، مظاہر حسین شاہ اور دیگر افسران نے منتخب امیدواروں سے بات چیت کی جنہوں نے سول سروسز امتحان میں کوالیفائی کرنے کے بارے میں اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔وہیںڈی سی نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی کامیابی دوسروں کو بلند مقصد اور اپنے اہداف حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔جن امیدواروں نے ڈی سی سے ملاقات کی ان میں دبری سے صدام حسین، گنگوٹے سے محمد انجم، چسانہ سے ارجن سنگھ، پونی سے ڈاکٹر ابھینندن مگوترا شامل تھے۔