کہا آن لائن خدمات کے فوائد کے بارے میں سب لوگوں کو آگاہ کریں
لازوال ڈیسک
رام بن// ضلع انتظامیہ رام بن نے ڈیجیٹل جموں و کشمیر ہفتہ کے آخری دن اور جاری بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت لوگوں کو 600 سے زیادہ آن لائن اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا تاکہ ایک شفاف نظام قائم کیا جاسکے۔ وہیںکرپشن فری معاشرہ جل جیون مشن فورٹائٹ کے زیراہتمام ڈیجیٹل جموں و کشمیر ہفتہ اور بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر مہم کو منانے کے لیے جل شکتی محکمہ کی طرف سے منعقدہ کانفرنس ہال میں ایک کیمپ کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسرت اسلام نے شرکاء بالخصوص پی آر آئی سے کہا کہ وہ آن لائن خدمات کے فوائد کے بارے میں بزرگوں ،بچوں سمیت لوگوں کو آگاہ کریں۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی، راجیو گائی اور دیگر افسران، پی آر آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔وہیںڈپٹی کمشنر نے انہیں آن لائن خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کامن سروس سینٹرز کی سہولیات سے استفادہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتظامیہ کی مختلف سطحوں پر بدعنوانی سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے بہت سے طریقہ کار وضع کیے ہیں۔بعد میں، ڈی سی نے پانی سمتیوں کے کنونشن سے خطاب کیا جس میں جل شکتی محکمہ ہائیڈرولک ڈویژن رام بن کے ممبران افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جل جیون مشن کے تحت ضلع بھر میں شروع کی گئی تمام واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل کر کے ہر گھر کو فنکشنل نل کنکشن فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔