ڈی سی نے درادھو بھدرواہ میں ہفتہ وار بلاک دیواس کی صدارت کی

0
0

لوگوں سے یوٹی فاؤنڈیشن اور ایکتا دیوس کی تقریبات میں شرکت کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ویشیش مہاجن نے آج یہاں کمیونٹی ہال دردھو، بھدرواہ میں ہفتہ وار بلاک دیوس میٹنگ کی صدارت کی۔جبکہ اس اقدام کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کو اپنی شکایات کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے قابل بنایا جائے۔وہیںبلاک دیواس پہل کے تحت اسی طرح کے پروگرام پنچایت گندوہ، تحصیل اور سب ڈویژن گندوہ میں منعقد ہوئے۔ ۔ڈی سی نے اے ڈی سی بھدرواہ، چودھری دل میر اور مختلف محکموں کے افسران کی ٹیم کے ہمراہ لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل فراہم کیا۔وہیںبی ڈی سی چیئرپرسن بھدرواہ اومی چند، ڈی ڈی سی کونسلر ٹھاکر یودھویر سنگھ، سرپنچوں، پنچوں اور لوگوں کے ایک بڑے اجتماع نے بلاک دیوس میں شرکت کی۔مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈی سی نے ان کی شکایات سنیں اور اہم خدشات کا نوٹس لیا۔ انہوں نے عوام کو ان مسائل کے حل میں انتظامیہ کی لگن کا یقین دلایا اور عہدیداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے رہائشیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے موثر حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں۔وہیں اس موقع پر ڈی سی نے بتایا کہ نیرو نالہ کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اسے مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹی میں بے مثال ترقی کا جشن منانے کے لئے ضلع کی ہر پنچایت میں ایکتا دیوس اوریوٹی یوم تاسیس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام سے اس کو جوش و خروش اور تہوار کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔ڈی سی اور ان کے افسران کی ٹیم نے عوام کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا