ڈی سی نے جی ڈی سی سانبہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

0
0

مہم کے دوران400 سے زائد پودے لگائے گئے
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے کیمپس میں لائنز کلب، سانبہ اور کالج کے بسنتر ایکو کلب کے اشتراک سے ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں آرائشی اور دیسی دونوں اقسام کے 400 سے زائد پودے اور درخت لگائے گئے۔واضح رہے پودے لگانے کا مقصد نوجوان نسل کو فطرت سے جوڑنا اور ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنے کی ترغیب دینا اور آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کو بھی محفوظ کرنا تھا۔وہیںڈپٹی کمشنر سانبہ، ابھیشیک شرما نے پودا لگا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ڈی سی نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور درخت لگانے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور درخت لگانے میں عوام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ‘میری مٹی میرا دیش’ کے تحت یوم آزادی کی تقریبات کو ہماریبہادروںکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر گاؤں میں 75 درخت لگا کر منا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا