ڈی سی نے ادھمپور میں ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی

0
0

ضلع بھر میں بے روزگار نوجوانوں کے حوالے سے ڈیٹا کے تجزیہ کی اہمیت پر دیا زور
لازوال ڈیسک
ادھمپور// ڈپٹی کمشنر ادھم پور، سلونی رائے نے آج یہاں کانفرنس ہال، ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی ڈی ایس سی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع اسکل ڈیولپمنٹ پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا۔وہیںمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گھن شام سنگھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروتیا، چیف پلاننگ آفیسر مدثر یعقوب زرگر، جی ایم ڈی آئی سی پنکج آنند اور مختلف محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں اسکیئنگ پروگراموں کو موثر انداز میں چلانے کے لیے بین الاضلاع کوآرڈینیشن کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار سکیموں کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے مشاورتی پروگرام منعقد کریں۔ ڈی سی نے بے روزگار نوجوانوں کے حوالے سے ڈیٹا کے تجزیہ کی اہمیت پر زور دیا اور ضلع میں شرح خواندگی کو سوفیصد حاصل کرنے کے ہدف پر زور دیا۔وہیںاسکل ڈیولپمنٹ اسکیموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ڈی سی نے ضلع میں ہنر مندی کا ایک مضبوط ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ یہ نقطہ نظر افراد کو خود کفیل اور مالی طور پر خود مختار بننے کے لیے بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مختلف ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے تحت زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے فعال اقدامات کریں، جس سے ضلع کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا