ڈی سی سی رورل کا الیکٹرک پری پیڈ میٹرز اور پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازہ سرورکے خلاف احتجاج

0
0

مولا رام، یوگیش، ہری سنگھ نے حکومت سے عوام مخالف فیصلوں کو واپس لینے یا نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ضلع کانگریس کمیٹی جموں دیہی (ڈی سی سی جموں دیہی) نے آج جموں میں الیکٹرک اسمارٹ پری پیڈ میٹر لگانے اور پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازوں کو نافذ کرنے کے حکومت کے من مانی فیصلے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ڈی سی سی جموں دیہی کے صدر ہری سنگھ چِب کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی، جن میں سابق وزیر مولا رام اور یوگیش ساہنی، سابق وزیر شامل تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ جموں شمالی اسمبلی حلقہ میں کیا گیا، جس میں بلاک صدراتم سنگھ، سابق کارپوریٹر، اور دیگر کانگریسی کارکنان نے شرکت کی ۔وہیںاجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مولا رام نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اپنی پارٹی کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو ایک گھوٹالے کے طور پر درجہ بندی کیا، جس سے لوگوں کو بجلی کے زیادہ بلوں اور بجلی کی غیر ضروری کٹوتیوں کی صورت میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب ان کے لیے کسی آفت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دینے میں ناکام ہو چکی ہے تو دوسری طرف ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت ٹیکس لگا کر غریبوں کو بوٹوں تلے کچلا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا