ڈی سی ریاسی نے نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی

0
0

کہامنشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مختلف سطحوں پر ہم آہنگی سے کام کریں
لازوال ڈیسک
ریاسی// ضلع میں منشیات کے استعمال اور منشیات کے کاروبار کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے، ڈپٹی کمشنر ریاسی بابیلا رکوال نے آج یہاں ضلعی سطح کی نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی او آر ڈی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںمیٹنگ کے دوران منشیات کی لت کے واقعات، تشویشناک علاقوں اور منشیات کے استعمال کے ہاٹ سپاٹ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںڈپٹی کمشنر نے متعدد اقدامات تجویز کیے اور متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مختلف سطحوں پر ہم آہنگی سے کام کریں۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈر محکموں اور اداروں کے درمیان قریبی تال میل برقرار رکھنے پر زور دیا۔ڈی سی نے تمام سکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی کہ وہ منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں اور نوعمروں اور کم عمر بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کی لت سے بچانے کے لیے ان پر نظر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ریاسی انتظامیہ نے منشیات فراہم کرنے والوں اور سمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا