ڈی سی رام بن نے دھنمستہ اکھڑال میں آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی

0
0

متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا، ریڈ کراس سے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ ڈپٹی کمشنر رامبن، بصیر الحق چودھری نے آج دھنمستہ اکھڑال میںآتشزدگی سے متاثرہ سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے آتشزدگی میں تین قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ نقصان کا فوری جائزہ لیں اور متاثرہ خاندان کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف کے تحت ریلیف کیس پر کارروائی کریں۔
اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف ان سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ریڈ کراس سے تین لاکھ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی۔وہیںلواحقین کو انتظامیہ کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے غم کے اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور عوامی نمائندے بھی ڈی سی رام بن کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا