مستقبل قریب میں50 سے زائد اضافی مستفیدین میں تقسیم کی جائیں گی
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ڈپٹی کمشنر، رام بن مسرت اسلام نے آج یہاں ضلعی انتظامی کمپلیکس، رام بن میں جسمانی ناخیزافراد کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ موٹرائزڈ ٹرائیسائیکلیں حوالے کیں۔ واضح رہے موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں کی تقسیم جموں و کشمیر ریاستی بحالی کونسل نے ڈی سی را م بن کے تعاون سے کی ہے۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے محکمہ سماجی بہبود کی تعریف کی کہ وہ محکمہ کی فلاحی سکیموں کو یقینی بنانے اور غریبوں، پسماندہ اور دیگر کمزور طبقوں کو مستفید کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر ریاستی بحالی کونسل کے ذریعہ فراہم کردہ موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں ضلع کے 10 خصوصی طور پر معذور افراد میں تقسیم کی گئی ہیں اور آنے والے وقت میں 50 سے زائد اضافی مستفیدین میں تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضرورت مند اور خصوصی طور پر معذور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے پہلے بھی اسی قسم کی موٹر سائیکلیں اور دیگر امدادی سازوسامان ضرورت مندوں میں تقسیم کیے تھے۔