ڈی سی راجوری کاابابا غلام شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کے انتظامات پر تبادلہ خیال

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈپٹی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے 28 جولائی اور 29 جولائی 2023 (9 اور 10 محرم) کو طے شدہ بابا غلام شاہ بادشاہ ؒکے سالانہ عرس کے انتظامات پر غور کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی امرت پال سنگھ ایڈمنسٹریٹر اوقاف راجپوری، عاشق رفیق ملک۔ ایس ڈی ایم تھنہ منڈی، شفیق میر؛ تحصیلدار تھنہ منڈی سید ساحل علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈی سی نے سکیورٹی انتظامات، صحت کی سہولیات، ٹرانسپورٹ کی سہولت، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بلاتعطل بجلی اور زائرین کے لیے متعلقہ سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریٹر وقف بورڈ راجوری نے میٹنگ کو بتایا کہ وقف بورڈ عرس اور زیارت شریف کی مزید ترقی کے حوالے سے تمام انتظامات کرے گا۔میٹنگ میں بیوٹیفیکیشن پلان اور مزار کے متعلقہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ڈائننگ ہال، پولیس چوکی اور عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام شامل ہیں۔ڈی سی نے ایگزیکٹو انجینئر PWD کو تھنہ منڈی-شاہدرہ شریف روٹ پر گڑھے بھرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سی ای او ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کو سیاحت سے متعلق کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا