ڈی سی راجوری نے کیپیکس بجٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کی ٹینڈرنگ کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈپٹی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے آج دیہی انجینئرنگ ونگ (REW) کے ایگزیکٹیو انجینئر کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ کیپیکس بجٹ کے تحت کاموں کی ٹینڈرنگ کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف جاری ٹینڈرز کے بارے میں دریافت کیا۔ ایگزیکٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ٹینڈرنگ کا عمل شفاف اور موثر انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ٹینڈرنگ کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکیموں کے تحت تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈرنگ کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹینڈرنگ کا عمل منصفانہ اور شفاف طریقے سے ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹینڈرنگ کے عمل میں شامل عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹینڈر کے اجراء میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹوں سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا