مقامی دوکانداروں سے کی ملاقات،کہا 2ماہ کے بعد میرے لئے رائے قائم کرنا
عمرارشدملک
راجوری راجوری میں غیرقانونی تجاوازت کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ملک مارکیٹ ،وارڈ نمبر 3 اور مین بازار کو نوٹس جاری کردیا ہے تاکہ سبھی تعاون دےں۔تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ راجوری کی غیر قانونی تجاوازت کو ہٹانے کا سلسلہ جاری جبکہ بیوپار منڈل اور دیگر تنظیموں نے بھی انتظامیہ کو تعاون دینے کا اعلان کیا تو وہیں اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے گوجرمنڈی ،ملک مارکیٹ ، وارڈنمبر 3اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایڈیشنل ڈی ڈی سی راجوری اوتار سنگھ چب ،اسسٹنٹ کمشنر مال عبدالقیوم میر ، سی پی او راجوری عبدالحمید ،تحصیلدارراجوری عبدالسلام اور دیگر آفیسران بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے ملک مارکیٹ اور گوجر منڈی کے دوکانداروں سے تفصیلی میٹنگ کی اور اس دوران بیوپار منڈل کے صدر راجیش گپتا (بیٹوشاہ) بھی خاص طور پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال نے دوکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی غیر قانونی تجاوازت ہٹائی جارہی ہےں وہ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ منڈی چوک سے عبداللہ پُل تک صبح و شام ٹریفک جام رہتا تھا جس وجہ سے ہر کسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور ملک مارکیٹ سے بھی ہم روڈ لینک دئے رہے ہیں تاکہ ٹریفک جام کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی غلط نہیں کیا جائےگا ہمیں جتنی ضرورت ہے اتنی ہی جگہ لی جائےگی اور جو لوگ کہتے ہیں کہ میں ہندو یا پھر مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کررہا ہوں تو اس کا جواب میں آج نہیں دوں گا بلکہ مجھے دو ماہ کے بعد میرے لئے رائے قائم کرنا اور اگر میں نے کسی کے ساتھ بھی زیادتی کی ہوگی تو میں خود اس کی بھرپائی کروں گا لیکن ابھی مجھے دو ماہ کا وقت دےں تاکہ میں راجوری کے لئے بہترین کام کرسکوں ۔وہیں اس دوران ملک مارکیٹ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے حق میں نعرے بلند ہوئے اور دوکانداروں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ آپ کام شروع کرےں ہم اپنی دوکانوں کے آگے سے خود ہی تجاوازت کو ہٹانے کے لئے تیار ہیں ۔وہیں اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے مختلف زیر تعمیر کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔