لازوال ڈیسک
راجوری؍؍راجوری ضلع ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت اپنی مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی سمت میں اہم پیش رفت کر رہا ہے۔ راجوری کے ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے یہاں ضلع میں ODOP پہل کے تحت اخروٹ کو برآمد کرنے کے مقصد سے فروغ دینے کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر راجوری نے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور ضلع کے لوگوں کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اقدام اخروٹ کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے جو کہ ضلع کی اہم زرعی مصنوعات میں سے ایک ہے۔دیگر عہدیداروں نے اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس اقدام میں مقامی کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔اجلاس میں سی پی او محمد خورشید جی ایم ڈی آئی سی، اشونی شرما، سی ایچ او مدن لال ٹاک، ایل ڈی ایم سنجیو بھسین، اور دیگر عہدیدارنے شرکت کی