31 اکتوبر کو رن فار یونٹی کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اسکولی طلبائ، سرکاری ملازمین اور معزز شہری بھی حصہ لینگے
عمرارشدملک
راجوری؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کے جنم دن کے موقع پر قومی یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے تاکہ دیش میں تمام مذہب اور طبقوں میں بھائی چارہ اور آپسی یکجہتی قائم ہو سکے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ہدایت دی گئیں ہیں کہ قومی یکجہتی کا دن کے موقع پر "رن فار یونٹی” کی دوڑ لگائی جائے جس میں ہر طبقہ اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شریک ہوں۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی زیر قیادت ضلع کے تمام آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 31 اکتوبر کے قومی یکجہتی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ، ائے سی آر راجوری محمد اشرف، ائے سی ڈی راجوری سشیل کمار کھجوریہ، ایگزیکٹو انجینئرپی ڈبلیو ڈی، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی منشی خان، ڈی ایس پی ٹریفک رفیق چودھری، ضلع انفارمیشن آفیسر نریندر سنگھ، ائے ڈی فوڈ سپلائی راجوری مختار لون، سٹیٹ ٹیکس آفیسرراجوری محمد نسیم، محکمہ تعلیم کے آفیسران، محکمہ کھیل کے آفیسران، تحصیلدار راجوری اور دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اطلاع کریں تاکہ بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وہیں معزز شہریوں کی شرکت کو بھی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہا کہ آج سے ہی شہریوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کردیا جائے تاکہ قومی یکجہتی کے موقع پر رن فار یونٹی کے پروگرام میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہوسکے۔ انہوں تمام ضلع آفیسران کو مزید ہدایت دی ہے کہ رن فار یکجہتی کی دوڑ میں سب سرکار آفیسران اپنے عملے کے ساتھ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا 31 اکتوبر صبح 7 بجے رن فار یونٹی کی دوڑ کو ہری جھنڈی دی جائے گی جس کے بعد نشاندہی والے راستوں پر دوڑ لگائی جائے گی اور 10 بجے ڈاک بنگلو راجوری میں pledge دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس آفیسر کو جو ذمہ داری کی گئی ہے وہ اس پر کام شروع کر دے تاکہ 31 اکتوبر کا پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوسکے۔