ڈی سی جموں نے چواہدی میں آر ڈی ڈی کے کاموں کا معائنہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی کمشنر جموں، اونی لواسا نے آج بلاک ستواری کی پنچایت چواہدی کا دورہ کیا اور محکمہ دیہی ترقی (RDD) کے مکمل اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پریتی شرما، بی ڈی او صائمہ سرور، سرپنچ چوڑی ارشد بی بی کے ساتھ دیہی ترقیات اور محصولات کے محکموں کے فیلڈ افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران، ڈی سی نے ایس پی سی اے کے لیے نشاندہی کی گئی اراضی پر باڑ لگانے کے اضافی کام، موجودہ آبی ذخائر کی بحالی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سوکیج گڑھے، کمپوزٹ پٹ اور پنچایت چوڑی میں دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پی آر آئی ممبر اور علاقہ مکینوں سے ترقیاتی سرگرمیوں، ترجیحات اور علاقوں کی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بی ڈی او کو کام کی رفتار تیز کرنے اور ٹائم لائن پر تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔محکمہ دیہی ترقی کی مختلف اسکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور آن لائن پورٹلز کی بروقت اپ ڈیٹنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا