ڈی سی جموں نے عوام کی ترقی کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے عوامی بہبود کے تئیں عزم کا اعادہ کیا

0
0

بلاک دیوس کے دوران عوام کی حوصلہ افزائی کی ،کہا عوام ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ضلع میں ہفتہ وار بلاک دیوس میٹنگ آج بلاک ہیڈ کوارٹر مائرہ مندریاں میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار ویشیا نے کی۔وہیںڈی ڈی سی ممبر سریش شرما اور بی ڈی سی چیئرپرسن سشما دیوی کے علاوہ سرپنچ اور پی آر آئی کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔واضح رہے بلاک دیوس میٹنگ عوام اور ان کے نمائندوں کے لیے مقامی مسائل اور مطالبات کو پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔ اس موقع پر پنچائتی راج اداروں کے نمائندگان نے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی ہیلتھ سب سنٹر کو فعال کریں۔انہوں نے راشن کی فراہمی کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھیلوں کی بہتر سہولیات، رکے ہوئے جل جیون مشن کے کاموں کے حل اور متعدد سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا جو کنیکٹیویٹی کے لیے ضروری ہیں، اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی بلاک دیوس کے موقع پر اٹھائے گے۔وہیںڈی ڈی سی نے عوام کی شکایات اور مطالبات سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ان وعدوں پر قائم رہنے کی بھی ہدایت کی جو عوام کے ساتھ ان کی ضروریات اور شکایات کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کمیونٹی کا احساس پیدا کریں اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے سب کو شجرکاری کو فروغ دینے اور پودوں اور درختوں کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کی بھی ترغیب دی۔ڈی ڈی سی نے عوام کے ساتھ بلاک دیوس میٹنگوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہفتہ وار میلہ عوام کے ساتھ رابطے کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاک دیواس لوگوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے تحفظات کا اظہار کریں اور انہیں موقع پر ہی دور کریں۔ انہوں نے بلاک دیوس میٹنگوں میں لوگوں کی شرکت اور جوش و خروش کی بھی تعریف کی۔اس موقع پرایس ڈی ایم اکھنور، بی ڈی او مائرہ مندریاں، تحصیلدار سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا