ڈی سی جموں نے بی اے ڈی پی پروجیکٹوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

آفیسران کو ہدایات :کہازیر التوا کاموں کی تکمیل کیلئے آخری تاریخ کو حتمی شکل دیں
لازوال ڈیسک
جموں// ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا نے آج یہاںبارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پلان2023-24 کے تحت کئے گئے کاموں کی حالت اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںبی اے ڈی پی مرکز کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے فرق کو پر کرنا اور سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات کو مضبوط کرنا ہے۔ اجلاس میں اسکیم کی کارکردگی اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کھور، اکھنور اور آر ایس پورہ سمیت مختلف ڈویڑنوں کے ایگزیکٹیو انجینئرز نے اسکیم کے تحت شروع کیے گئے اور مکمل کیے گئے کاموں کے ساتھ ساتھ زیر التوا کاموں اور استعمال شدہ فنڈز کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔وہیںضلع مجسٹریٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے ساتھ تال میل قائم کریں اور زیر التوا کاموں کی تکمیل کے لیے آخری تاریخ کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے بی ڈی اوزاورایکس ای اینز کو ذمہ داری لینے اور کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو حل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وہیںمیٹنگ میں سینئر افسران بشمول چیف پلاننگ آفیسر اتم سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پریتی شرما اور دیگر کے علاوہ مختلف ڈویڑنوں کے ایگزیکٹیو انجینئرس نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا