ڈی سی جموں نے بشنا علاقے کا دورہ کیا، عوامی شکایات سماعت کیں

0
0

عوام کو یقین دہانی ، کہا تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں// ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا نے آج یہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیر سنگھ کے ساتھ آج مقامی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے بشنہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا۔وہیںڈی ایم نے زمینی حالات اور علاقے میں شہری سہولیات کی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی ایم نے تحصیل آفس بشنا میں عوام سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔وہیں اس موقع پر عوام نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آبپاشی نہروں کی دیکھ بھال اور محکمہ ریونیو سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات اٹھائے۔ڈی ایم نے منشیات کی لعنت کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی اور اس کے اثرات کو روکنے اور ہدفی مداخلت کے لیے گرم مقامات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا